غدیر خم قرآن و حدیث کی روشنی میں


غدیر
قرآن و احادیثِ ائمہ کی روشنی میں

الیوم أکملت لکم دینکم  و اتممت علیکم نعمتى  و رضیت لکم الاسلام دینا - مائده :
آج میں نے تمھارے لئے دین کو مکمل،  تم پر اپنی نعمت کو  تمام، اور اسلام کو بعنوان دین تمھارے لئے پسند کیا۔

روى زیاد بن محمد قال :دخلت على ابى عبد الله (ع) فقلت:للمسلمین عید غیر یوم الجمعة والفطر والاضحى؟ قال: نعم ،الیوم الذى نصب فیه رسول الله (ص) امیرالمؤمنین(ع) (مصباح المتهجد : .736)
زیاد بن محمد نقل کرتے ہیں  کہ میں ایک دن   امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو ا اور  آپ سے عرض کی: یا ابن رسول اللہ کیا مسلمانوں کے لئے جمعہ، عید فطر و قربان کے علاوہ کوئی اور عید   ہے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا، یاں وہ دن بھی عید کا دن ہے کہ جس روز رسول اللہ نے امیر المومنین کو خلافت و ولایت پر منصوب فرمایا تھا۔

قال رسول الله (ص): یوم غدیر خم افضل اعیاد امتى وهو الیوم الذى امرنى الله تعالى ذکره فیه بنصب اخى على بن ابى طالب علما لامتى، یهتدون به من بعدى و هو الیوم الذى کمل الله فیه الدین و اتم على امتى فیه النعمة و رضى لهم الاسلام دینا . ( امالى صدوق : 125، ح .8 )
رسول اللہ (ص) نے فرمایا: روز غدیر خم میری امت کے لئے تمام عیدوں سے افضل ہے، اور وہ ایسان دن کہ جس روز اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا  کہ میں علی ابن ابی طالب کو اپنی امت کا امیر منتخب کروں  تاکہ میرے بعد لوگ ان کے ذریعہ ہدایت پائیں، اور یہ وہ دن ہے کہ جب خدا نے دین کو مکمل، میری امت پر نعمت کو تمام اور اسلام کو  ان کے لئے بعنوان دین  پسند فرمایا۔

No comments:

Post a Comment